وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز کشمیریوُں کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کے وائس چئیرمین سردار وقاص عنایت کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار خان نیازی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیری کیمونٹی کی کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور وزیر اعظم کو عمرے کی مبارکباد دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار خان نیازی نے فوری مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کے اوورسیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہماری خواہش ہے ہم اوورسیز کے مسائل فوری حال کرنے لیے لیے الگ سے مخصوص نظام لائیں گیے۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیاز نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم سمیت تمام شعبوں میں اوورسیز کے لیے کوٹہ سسٹم لائیں گیے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز اس وقت کشمیر کی آزادی کے لیے سب سے زیادہ آواز بلند کر رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب جموں اور آزاد ایک ہوں گے اور اسکے لیے ہم سب نے یک جان ہوکر جدوجہد کرنی ہے، ہم سعودی حکومت خادم حرمین شریفین کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ کشمیر کاز پر ہمارا ساتھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News