Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم عصبیت کی بنا پر امریکی صدارتی انتخاب میں ناروا سلوک کیا گیا

Now Reading:

مسلم عصبیت کی بنا پر امریکی صدارتی انتخاب میں ناروا سلوک کیا گیا

سابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے عملے کی مسلم سربراہ ہما عابدین نے انکشاف کیا ہے کہ 2016ء کے صدارتی انتخاب کے دنوں میں بعض سیاستدانوں کی طرف سے مسلمانوں کو خوفناک کردار کے طور پر پیش کیا گیا۔

ہما عابدین نے عرب نیوز کو بتایا کہ اُنہوں نے 2012ء میں ریپبلکن پارٹی کے ایک عہدیدار کی جانب سے اِن مطالبات کا بھی سامنا کیا جن میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کیونکہ وہ اور ان کے خاندان والے مسلمان ہیں جبکہ اس متعصبانہ طرزعمل نے 2016ء کے انتخابات کے موقع پر بہت شدت اختیار کرلی۔

2016ء میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکی سیاست میں اپنے تجربے اور سعودی عرب میں اپنا بچپن گزارنے سے متعلق حال ہی میں ہما عابدین کی کتاب شائع ہوئی ہے۔ اِسی حوالے سے وہ عالمی پالیسی سازوں کے انٹرویو کی سیریز ’’فرینکلی اسپیکنگ‘‘ میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہی تھیں۔

Advertisement

اِس انٹرویو میں اُنہوں نے امریکی سیاست اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی تقسیم، امریکی نظام میں خواتین کے اختیار اور نیویارک کے سابق رکن کانگریس انتھونی وینر سے اپنی شادی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

گزشتہ برس شائع ہونے والی ان کی کتاب کا عنوان ’’بوتھ اینڈ، اے لائف اینڈ مینی ورلڈز‘‘ ہے جس میں امریکا میں مسلم مخالف سوچ اور ملک کے سیاسی نظام کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

عابدین کہتی ہیں کہ کتاب لکھنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ امریکیوں اور دیگر لوگوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ مسلمان امریکی ہونے کا کیا مطلب ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے اپنے اہلِ خانہ پر 2012ء میں، جب وہ امریکی وزارت خارجہ میں کام کر رہی تھیں، لگنے والے الزامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔

1996ء میں وائٹ ہاؤس میں انٹرن کے طور پر اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کرنے والی ہما عابدین کا کہنا تھا کہ اُن کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ اور ان کے والدین مسلمان ہیں۔

Advertisement

اگرچہ اِن الزامات کی وزارت خارجہ کی جانب سے تردید کر دی گئی تھی تاہم ہما عابدین کا ماننا ہے کہ ایسا اُنہوں نے امریکی سیاسی نظام میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کے لیے کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر