Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین اسرائیل تنازع زیادہ توجہ طلب ہے، سلامتی کونسل کی نئی صدر

Now Reading:

فلسطین اسرائیل تنازع زیادہ توجہ طلب ہے، سلامتی کونسل کی نئی صدر

رواں برس جنوری میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے ملک ناروے کی سفیر مونا جُول نے مطالبہ کیا ہے کہ دہائیوں سے جاری فلسطین اِسرائیل تنازع پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

عرب نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کی نئی صدر اور ناروے کی سفیر مونا جُول نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزارتی سطح تک بات چیت کی جائے۔

اقوام متحدہ میں ناروے کی مستقل نمائندہ اور سلامتی کونسل کی نئی صدر مونا جُول نے مشرق وسطیٰ میں کئی دیگر تنازعات کے نتیجے میں نظرانداز کیے گئے اس مسئلے پر بین الاقوامی توجہ میں کمی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ناروے کی سفیر نے اپنے ملک کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ مونا جُول نے کہا کہ میڈرڈ کانفرنس کے تیس سال بعد اسرائیل فلسطین تنازع زیادہ توجہ کا طلب گار ہے۔

Advertisement

مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی آباد کاری کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے مونا جُول نے  اس تنازع میں کسی بھی یکطرفہ کارروائی کے خلاف اپنے ملک کی جانب سے مخالفت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مونا جُول نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم مزید ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے اس تنازع کے حل کے امکانات کو نقصان پہنچے۔

سلامتی کونسل کی نئی صدر ناروے کی سفیر مونا جُول نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ فلسطینی اتھارٹی اپنا وجود رکھتی ہے جو ایک آواز سے بات کر سکتی ہے اور امن قائم کرنے کے لیے مینڈیٹ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آ سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر