Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا میں مہنگائی نے عوام کو بے حال کردیا، معاشی ایمرجنسی نافذ

Now Reading:

سری لنکا میں مہنگائی نے عوام کو بے حال کردیا، معاشی ایمرجنسی نافذ

بدترین معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 287 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر سری لنکا کے صدر نے ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں لگا تار اور مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر گوٹابیا راج پاکسے نے ملک میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔

صدارتی دفتر سے جاری ہدایات کے بعد فوج مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں استحکام رکھنے میں حکومت کی معاونت کرے گی۔

سری لنکا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ معاشی بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں چودہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس پرعوام بھی سیخ پا ہیں۔

Advertisement

شدید غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے حکومت نے خوراک کی راشن بندی کردی ہے جس کے تحت اب ہر خاندان کیلئے خوراک کا محدود کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

کوٹے سے زیادہ خریداری نہیں کی جاسکے گی۔ سری لنکن شہری شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ شدید مہنگائی اور خوراک کی قلت کے باعث ان کے لیے پیٹ بھر کر کھانا ممکن نہیں رہا۔

ایندھن اور خوراک کی قلت کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں جبکہ خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں چاول کی فصل مطلوبہ طلب پوری نہیں کر سکے گی اس لیے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے فوری منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سیاحتی شعبے پر انحصار کرنے والے ملک سری لنکا کو کورونا وبا کی آمد کے بعد سے شدید اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی اہلکار کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام، پاکستانی پر فرد جرم عائد
بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا مسلم آبادی پر حملہ، پولیس نے مسلمانوں کو ہی گرفتار کرلیا
اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر حملہ، انروا کے 6 اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید
تاجکستان کے مفتی اعظم قاتلانہ حملے میں زخمی، وزارت داخلہ
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملے کی 23 ویں برسی
سیاسی حریف ٹرمپ اور ہیرس کی نائن الیون یادگار پر ایک ساتھ حاضری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر