Advertisement

جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ میں دوبارہ جنگ کے ذمہ دار پیوٹن ہیں، یورپی کمیشن

جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ میں دوبارہ جنگ کے ذمہ دار پیوٹن ہیں، یورپی کمیشن

جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ میں دوبارہ جنگ کے ذمہ دار پیوٹن ہیں، یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی سربراہ کا کہنا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ میں دوبارہ جنگ کے ذمہ دار روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان در لیئن نے روسی صدر پیٹن کی یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ یورپ میں دوبارہ جنگ کے ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر حملہ؛ اپ ڈیٹس، یوکرین کا روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر روس پر معاشی پابندیاں تجویز کی جائیں تاکہ روس کی معیشت کو کمزرو کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے علاقے ڈونباس میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے چند منٹ بعد ہی روس کی جانب سے یوکرین پر پہلی گولہ باری اورمیزائل حملے داغے دیے گئے تھے۔

Advertisement

بعد ازاں یوکرائن کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ روسی فوج شمالی اور مشرقی یوکرین میں داخل ہوگئی ہے۔

اب تک کی اطلاعات اوریوکرینی پولیس کے مطابق فوجی یونٹ پر ہونے والے حملوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 19 افرادلاپتہ بھی ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں لوگوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے اورایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version