ترکی کے صدر رجب طیب اردگان یوکرین سے واپسی پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردگان نے بتایا ہے کہ یوکرین سے واپس آنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
طیب اردگان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا ہےاور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
Bugün hafif belirtiler üzerine eşimle birlikte yaptırdığımız COVID-19 testimizin sonucu pozitif çıktı. Omicron varyantı olduğunu öğrendiğimiz hastalığı hamdolsun hafif geçiriyoruz.
AdvertisementGörevimizin başındayız. Çalışmalarımıza evde devam edeceğiz. Dualarınızı bekliyoruz.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) February 5, 2022
اس سے قبل دورہ یوکرین پر ترک صدر نے یوکرین روس سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی پیشکش کی تھی کیونکہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے ماسکو پر حملہ کرنے کے خدشات کو دور کرنے کے لیے کریملن تک رسائی بڑھا دی تھی۔
یہ سفارتی حملہ اس وقت ہوا جب روس نے امریکا پر نیٹو کے مشرقی حصے کو تقویت دینے کے لیے ایک ہزار فوجی رومانیہ اور دو ہزار فوجی پولینڈ بھیج کر کشیدگی بڑھانے کا الزام لگایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News