Advertisement

بوسنیا کی تقسیم ہرگز قبول نہیں کی جائے گی، یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے نگران عہدیدار یوزیپ بوریل نے کہا ہے کہ بلقان کی ریاست بوسنیا میں موجودہ کشیدگی بہت تشویشناک ہے مگر یورپی یونین بوسنیا کی کسی قسم کی تقسیم ہرگز قبول نہیں کرے گی۔

جنوبی جرمن صوبے باویریا کے دارالحکومت میں جاری تین روزہ میونخ سکیورٹی کانفرنس کے آخری دن یوزیپ بوریل نے گزشتہ روز بوسنیا ہرزیگووینا کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اِس ممکنہ جغرافیائی تقسیم کا راستہ روکیں۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار نے کہا کہ بوسنیا کی صورتحال کبھی بھی بہت آسان نہیں رہی لیکن موجودہ صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ تشویش کا باعث ہے۔

یوزیپ بوریل نے مزید کہا کہ وہ بوسنیائی سرب رہنما میلوراد ڈوڈک پر بھی زور دیتے رہے ہیں کہ وہ بوسنیا ہرزیگووینا میں تمام ریاستی ڈھانچوں میں اپنی اور بوسنیائی سرب جمہوریہ کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

بوسنیا کی جنگ کے اختتام کا سبب بننے والا ڈیٹن امن معاہدہ امریکا میں اِسی نام کے ایک شہر میں تقریباً 26 برس قبل طے پایا تھا جس کے تحت بوسنیا ہرزیگووینا میں دو مختلف حکومتی اکائیاں قائم کی گئی تھیں۔

ایک بوسنیائی سرب جمہوریہ کا انتظام بوسنیائی سربوں کے پاس ہے اور دوسری بوسنیائی کروآٹ فیڈریشن کا انتظام مشترکہ طور پر بوسنیائی مسلمانوں اور کروآٹوں کے پاس ہے۔

ان دونوں حکومتی اکائیوں کو بوسنیا کے مشترکہ ریاستی اداروں کے ذریعے باہم مربوط کیا گیا ہے اور بوسنیا ہرزیگووینا کے تمام نسلی گروہ حکومتی فیصلے اتفاق رائے سے کرنے کے پابند ہیں۔

بوسنیا ہرزیگووینا کی تازہ صورتحال کے پیشِ نظر امریکا نے گزشتہ ماہ بوسنیائی سرب رہنما میلوراد ڈوڈک پر نئی پابندیاں لگا دی تھیں۔

Advertisement

ڈوڈک کا گزشتہ کئی برسوں سے مطالبہ ہے کہ بوسنیائی سرب جمہوریہ سرپسکا کو وفاقی ریاست بوسنیا ہرزیگووینا سے الگ کرکے ہمسایہ ملک سربیا میں شامل کر دیا جائے۔

بوسنیائی سرب قیادت کی کوشش ہے کہ اب تک کے مشترکہ ریاستی نظام کے برعکس جمہوریہ سرپسکا کی فوج، عدلیہ اور ٹیکس وصولی کا علیحدہ نظام ہونا چاہیے۔

نوے کی دہائی میں بوسنیا کی خوں ریز جنگ برسوں تک جاری رہی تھی۔ یہ اس براعظم میں دوسری عالمی جنگ کے بعد کی بدترین جنگ تھی جس میں ایک لاکھ سے زائد مسلمان شہید اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version