Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین پر روسی حملے کے کیا ممکنہ نتائج ہوں گے؟

Now Reading:

یوکرین پر روسی حملے کے کیا ممکنہ نتائج ہوں گے؟
یوکرین پر روسی حملے کے کیا ممکنہ نتائج ہوں گے؟

یوکرین پر روسی حملے کے کیا ممکنہ نتائج ہوں گے؟

روسی حملے کے بعد یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک مغربی انٹیلیجنس اہلکار کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں لوگ بڑی تعداد میں بے گھرہوجائیں گے۔

Advertisement

انٹیلیجنس اہلکار کا کہنا تھا کہ اس حملے سے یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی اور اموات کے ساتھ ساتھ تارکین وطن کی تعداد بھی بڑھے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نیٹو کے دیگر ممالک کے خلاف بھی اقدامات اٹھا سکتا ہے جن میں سائبر اور ہائبرڈ حملوں کے علاوہ براہ راست حملے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں جنگ کے نتیجے میں مشرقی یوکرین میں 14 لاکھ لوگ بے گھر اور 14 ہزار اموات ہوئی تھیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے علاقے ڈونباس میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا جس کے چند منٹ بعد ہی روس کی جانب سے یوکرین پر پہلی گولہ باری اورمیزائل حملے داغے دیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ انہوں نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایسا نہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب یوکرینی شہریوں کا دارالحکومت سے انخلا شروع ہوگیا ہے اور ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں جبکہ لوگ خود ساختہ طور پر شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

Advertisement

          یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے ہماری سرحدی چوکیوں اورفوجی تنصبات پر حملے شروع کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر