Advertisement

ایل این جی اور قدرتی گیس کی رسد بلا تعطل جاری رکھنے کا ارادہ ہے، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم گلوبل منڈیوں کے لیے  ایل این جی سمیت  قدرتی گیس کی رسد کو بلا تعطل جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے خطاب میں روسی صدر نے   کہا کہ  روس عالمی منڈیوں کو قدرتی گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری رکھے گا۔

روسی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب  جرمنی نے مشرقی یوکرین کے دو الگ الگ علاقوں میں روسی فوجیوں کی تعیناتی پر ایک اہم گیس پائپ لائن کے سرٹیفیکٹ کا اجراء روک دیا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ  توانائی کے شعبے میں جدت کے عمل کا متوازن شکل میں آگے بڑھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرائن بحران شدید تر، حالیہ روسی اقدامات پر عالمی ردعمل کا سلسلہ شروع

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مقصد عالمی منڈیوں کو قدرتی گیس  کی بلاتعطل سپلائی جاری رکھنا، متعلقہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یورپ اپنی گیس کی ضروریات کا تقریباً 40 فیصد روس سے حاصل کرتا ہے اور وہ ایک نئی تعمیر کردہ  زیر سمندر گیس پائپ لائن کی منظوری کا جائزہ لے رہا ہے جو روس کو جرمنی سے ملاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version