کریش لینڈنگ میں طیارے کو نقصان پہنچنے پر پائلٹ کو 85 کروڑ کا بل بھیج دیا
بھارت میں کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کونقصان پہنچنے پر بھارتی حکومت نے مسلمان پائلٹ کو 85 کروڑ کا بل بھیج دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیارائیرپورٹ پرکریش لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچنے پر مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے پائلٹ ماجد اخترکو85 کروڑ روپے کا بل بھیج دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھاری بل وصول ہونے پرناراض پائلٹ ماجد اخترکا کہنا تھا کہ انہیں رن وے پرموجود رکاوٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ حفاظتی باڑ سے ٹکرا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ ماجد اخترنے طیارے کی انشورنس نہ ہونے پرتحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کی حکومت کی جانب سے ماجد اخترکوجاری چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کریش لینڈنگ کی وجہ سے 60 کروڑ کا طیارہ اسکریپ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل:چھوٹے طیارے کی کریش لینڈنگ،3افراد ہلاک
دعویٰ میں مزید کہا گیا تھا کہ رن وے کی مرمت اور دیگراخراجات بھی برداشت کرنے پڑے ہیں، اس لئے پائلٹ 85 کروڑروپے ادا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
