Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوثی حملے روکنے میں ناکامی پر امارات کی اقوامِ متحدہ پر تنقید

Now Reading:

حوثی حملے روکنے میں ناکامی پر امارات کی اقوامِ متحدہ پر تنقید

متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کی طرف سے حملوں میں اضافے کو روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق سلامتی کونسل نے یمن کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا۔

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن ہینس گرینڈ برگ، سیکرٹری اقوام متحدہ برائے انسانی امورمارٹن گریوٹ، حدیدہ معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل مائیکل بیری اور یمن میں رابطہ کمیٹی کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے ارکان کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

امارات کی معاون وزیر خارجہ لانا نسبیہ نے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران یمن کے حوالے سے متعدد بریفنگ سن چکے ہیں۔ حوثیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کی تفصیلات بھی ریکارڈ پر آچکی ہیں تاہم بے قصور شہریوں پر دہشت گرد حملوں کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر اس دہشت گرد تنظیم سے صلح کی کوششوں کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

Advertisement

امارات کی معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ امارات کا ریاستی حق ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے تحفظ اور امن و استحکام، اپنے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دہشت گرد حملوں سے بچانے کے لیے تدابیر کرے۔

انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے دہشت گرد حملے تمام عالمی قوانین و روایات کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور 120 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے حملوں کی مذمت کے باوجود حوثی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

معاون وزیر خارجہ لانا نسبیہ نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم الحدیدہ بندرگاہ کوعسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے اقدامات کرے۔

اماراتی معاون وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اب جبکہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ حوثی دہشت گرد سرگرمیوں کے مرتکب ہوئے ہیں اُنہیں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا ضروری ہوگیا ہے، واضح بین الاقوامی دباؤ کے بغیر بات نہیں بنے گی۔

Advertisement

اقوام متحدہ کی ٹیم کی رپورٹ بھی یہی بتا رہی ہے کہ حوثی نہ معاہدوں کی پابندی اور نہ ان کا پاس کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈھاکہ میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپوں میں 105 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
کینیڈا، پہلی خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں
سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز متاثر، وجہ سامنے آگئی
ہو سکتا ہے مجھے انتخابی دوڑ سے باہر ہونا پڑے، جو بائیڈن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر