Advertisement

دبئی ایکسپو 2020ء میں آنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی

دبئی ایکسپو 2020ء میں آنے والے وزیٹرز کی تعداد 2 کروڑ (20 ملین) سے تجاوز کرگئی ہے جسے ایک تاریخ کامیابی قراردیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر وبائی حالات کے تناظر میں عالمی نمائش میں مہمانوں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد دبئی ایکسپو کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔

دبئی ایکسپو 2020ء کے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

دبئی ایکسپو 2020ء کا یہ ایونٹ چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہا جہاں 192 ممالک کے تجارتی، ثقافتی، تعلیمی اور تفریحی اداروں اور بڑی تعداد میں وزیٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

Advertisement

دبئی ایکسپو 2020ء میں 32 ہزار مختلف پروگرامز پیش کیے گئے جن میں مختلف ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ اسپورٹس کی نامور شخصیات اور فنکاروں کی بڑی تعداد بھی اس ایونٹ میں پہنچی ہے۔

دبئی ایکسپو 2020ء کمیٹی کے سی ای او، دبئی سول ایوی ایشن کے صدر و امارات ایئرلائن کے سی ای او شیخ احمد بن سعید ال مکتوم کا کہنا ہے کہ 2013ء میں دبئی ایکسپو کے آغاز سے ہی دبئی ایکسپو 2020ء کا ہدف مقرر کرلیا تھا، ہمارا ہدف اور ویژن دنیا بھر سے مہمانوں کو دبئی و امارات میں خوش آمدید کہنا تھا۔

شیخ احمد بن سعید ال مکتوم نے مزید کہا کہ بے شک اس خواب کو حقیقت کا روپ مل چکا ہے کیونکہ دبئی ایکسپو 2020ء کے شرکا کی تعداد ہی اس امر کی گواہ ہے کہ دنیا بھر نے اس کاوش کو سراہا اور تسلیم کیا ہے، یہاں آنے والے ناقابلِ فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔

Advertisement

دبئی ایکسپو میں مختلف ممالک کے قومی تہوار منانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ کینیڈا کا نیشنل ڈے 19 مارچ کو منایا گیا جبکہ پاکستان کے قومی دن کی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version