Advertisement

بھارت کے انٹیلی جنس افسر نے نوکری کے بہانے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت:  تحقیقاتی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ سابق افسر نے 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق افسر کی جانب سے لڑکی کو کرول باغ کے علاقے میں ایک ہوٹل میں نوکری کے بہانے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی نے کرول باغ پولیس اسٹیشن پہنچ کر مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے بھارتی افسر مفرور ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تھامسن روئٹرز فاونڈیشن نے سن2018 میں اپنے ایک سروے میں بھارت کو دنیا بھر میں خواتین کے لیے سب سے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔

Advertisement

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں بھارت میں یومیہ اوسطاً 88 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اس میں گیارہ فیصد خواتین انتہائی پسماندہ یعنی دلت طبقے سے تعلق رکھتی تھیں۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2001ء سے 2017 ء کے درمیان یعنی 17برسوں میں جنسی زیادتی کے واقعات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

 سماجی کارکنوں کا تاہم کہنا ہے کہ چونکہ دیہی علاقوں میں ایسے بیشتر جرائم کو پولیس تک پہنچنے ہی نہیں دیا جاتا اس لیے حقیقی صورت حال اس  سے کہیں زیادہ بھیانک ہو سکتی ہے۔

 ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ سخت قوانین بنانے کا فائدہ اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک کہ سیاسی جماعتیں، حکومتیں اور پولیس اسے نافذ کرنے میں مخلص نہ ہوں، اس کے ساتھ ہی سماجی تبدیلی بھی ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version