
یوکرین کا مسلح افواج کی مالی معاونت کے لیے جنگی بانڈز فروخت کرنے کا اعلان
کیف: یوکرین نے مسلح افواج کی مالی معاونت کے لیے ‘جنگی بانڈز’ فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کے لیے آج سے بانڈز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
In the time of military aggression of the Russian Federation, the Ministry of Finance offers citizens, businesses and foreign investors to support the budget of Ukraine by investing in military government bonds. pic.twitter.com/7P7AkxmTaD
— MinFin UA (@ua_minfin) February 28, 2022
یوکرین کی وزارت خزانہ نے کہا کہ ہر ایک سال کے بانڈ کی برائے نام قدر 1,000 یوکرینی ریونیا (£24.80؛ $33.27) ہوگی اور سرمایہ کاروں کو پیش کردہ شرح سود کا تعین نیلامی میں کیا جائے گا۔
بانڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی یوکرین کی مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کو آج چھٹا روز ہے جبکہ آج دارالحکومت کیف اور شمال مغرب میں واقع خارخیو پر روسی حملہ جاری ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے ایک فوجی اڈے پر روسی حملے میں کم از کم 70 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے روسی قافلے کی یوکرین کے دارالحکومت کی جانب پیش قدمی
یہ حملہ سومی شہر میں اوختیرکا کے ایک فوجی اڈے پر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرین کا فوجی یونٹ تباہ ہو گیا ہے اور امدادی کارکن اور رضاکار ابھی تک ملبے سے لاشوں کو نکال رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سیٹلائٹ کمپنی میکسار ٹیکنالوجی کی جانب سے 40 میل تک پھیلے روسی قافلے کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جسے یوکرین کے دارالحکومت کیف کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیف پر روسی افواج کا دوبارہ حملہ، ڈونیسک میں یوکرائنی افواج کی بمباری
جوں جوں روسی فوجیوں کا ایک بڑا قافلہ کیئو شہر کے قریب آ رہا ہے، شہریوں کا خوف بڑھ رہا ہے جبکہ مزید ایسی اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ شہر پہنچنے سے پہلے اس میں مزید فوجیں شامل ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News