سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث بین الاقوامی ادائیگیاں عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا نے مزید دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کو معطل کیا۔
خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکومت کے پاس تیل درآمد کے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے،تیل کے بحران کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔
سری لنکا میں گزشتہ دنوں عوام نے صدر کے گھر کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں پرتشدد احتجاج کے باعث ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد فوج تعینات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News