Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء معطل، افغان مقامی میڈیا کا دعویٰ

Now Reading:

خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء معطل، افغان مقامی میڈیا کا دعویٰ

طالبان نے مبینہ طور پر افغانستان کے دارالحکومت کابل اور دیگر صوبوں میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس  جاری کرنے بند کردیے۔

طالبان حکام کی جانب سے سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ البتہ، مقامی میڈیا کے مطابق خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس  کے اجراء کو روکنے کے حوالے سے زبانی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ہیرات کے ٹریفک منیجمنٹ انسٹیوٹ، جو ڈرائیونگ اسکول کی نگرانی کرتا ہے، کے سربراہ جان آغا اچکزئی کا کہنا تھا کہ انہیں خواتین کو لائسنس  جاری نہ کرنے کے حوالے سے زبانی احکامات جاری کیے گئے ہیں لیکن انہیں شہر میں خواتین کو گاڑی چلانے سے روکنے کی ہدایات نہیں دی گئیں ہیں۔

گزشتہ برس اگست میں ملک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان پر عالمی برادری کی جانب سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ان الزامات میں خواتین کے بغیر محرم نقل و حرکت اور لڑکیوں کی تعلیم روکنا شامل ہیں۔

مارچ میں طالبان نے ایئر لائنز سے کہا تھا کہ خواتین مرد محرم کے بغیر ملکی یا غیر ملکی پروازوں پر سوار نہیں ہوسکتیں۔

Advertisement

اس ہی ہفتے طالبان نے لڑکیوں کے ہائی اسکول کو کھولنے کے متعلق اپنے عہد سے رُو گردانی کی، جس پر عالمی برادری نے مذمت کی۔

ہیرات میں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکسیوں میں سفر کرنے کے بجائے اپنی گاڑیوں میں سفر کرنے کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صیہونی ریاست اب سنگین نتائج بھگتے گی،خامنہ ای، جوابی وار ’’آپریشن وعدہ صادق 3‘‘ قرار
اسرائیل کا ایران کی فوجی و ایٹمی تنصیبات پر بڑا حملہ، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور آرمی چیف سمیت 6 سائنسدان شہید
تل ابیب آگ وخون میں ڈوب گیا،3 صیہونی طیارے تباہ،اسرائیل کا ایران پرایک اورحملہ
احمد آباد میں فوٹو سیشن پر مودی شدید تنقید کی زد میں آگئے
بھارتی مسافرطیارے میں بم کی افواہ ،لندن جانے والی دوسری پروازبھی واپس بلوالی گئی
صیہونی ریاست پر جلد جہنم کے دروازے کھولیں گے، کمانڈر پاسداران انقلاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر