Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا میں کووڈ انفیکشن کی تصدیق کے بعد وائرس سے اولین اموات

Now Reading:

شمالی کوریا میں کووڈ انفیکشن کی تصدیق کے بعد وائرس سے اولین اموات

شمالی کوریا سے کووڈ انفیکشن کی پہلی مرتبہ تصدیق کے بعد اب چھ افراد کی بخار سے اموات کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد زیرعلاج بھی ہیں۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز مرنے والے چھ افراد میں سے ایک شخص کووڈ پازیٹیو پایا گیا تھا۔

کے سی این اے نے رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اپریل کے آخر سے پورے ملک میں بڑی تیزی سے پھیلنے والے ایک نامعلوم بخار کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جمعرات کے روز اٹھارہ ہزار لوگوں میں اِس بخار کی علامات سامنے آنے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 8 سو افراد کو علاج کے لیے الگ کرکے آئسولیشن وارڈز میں داخل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صدر کم جونگ اُن نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی کے لیے وبائی امراض کی روک تھام کے قومی مرکز کا دورہ کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جمعرات کو پہلی بار کووڈ انفیکشن کی موجودگی کا اعتراف سامنے آنے کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے یہ دعوٰی کیا جاتا رہا تھا کہ وہ اس عالمی وبا کو روکنے میں کامیاب رہا ہے۔

یاد رہے کہ ملک کی ڈھائی کروڑ کی آبادی نے کورونا ویکسین کی خوراک بھی نہیں لی ہے کیونکہ شمالی کوریا نے کورونا کے عالمی ویکسین پروگرام کوویکس اور چین کے سائنو ویک بائیو ٹیک سے ویکسین لینے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر