Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا

Now Reading:

نئی دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا

نئی دہلی: نئی دہلی کی ایک عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیری حریت رہنماؤں کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی تازہ کارروائی میں نئی دہلی میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے آج غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن  فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک نے جیل سے پیغام بیجھا ہے وہ آخری سانس تک پرعزم ہیں، مشعال ملک

Advertisement

رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی عدالت کے خصوصی جج پروین سنگھ نے حکام کو یاسین ملک کی مالی حالت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ ان پر عائد کئے جانے والے جرمانے کی رقم کا تعین کیا جاسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔

اس سے قبل جے کے ایل ایف کے چیئرمین نے اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات کوچیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کہ قبل ازیں عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، سید صلاح الدین، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، راجہ معراج الدین کلوال ، پیر سیف اللہ اور تاجر ظہور احمد وٹالی اوردیگر کے خلاف بھی باضابطہ طور پرفرد جرم عائد کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ کا اقتدار میں آتے ہی امیگریشن کے حوالے سے سخت پالیسی بنانے کا اعلان
امریکہ نے ایران کے تیل کی مصنوعات پر پابندیوں میں توسیع کردی
حزب اللہ کے اسرائیل میں 6 مقامات پر راکٹ اور میزائل حملے
اسرائیلی فوج کا ایک بار پھر لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورسز پر حملہ
بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد ان کا جانشین کون ہوگا؟ اعلان ہوگیا
ادب کا نوبل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر