Advertisement

مقبوضہ کشمیر؛ بھارت کی انتخابی حلقوں کی ازسر نو تشکیل سے مسلم اکثریت کو بے اختیار کرنے کی سازش

مقبوضہ کشمیر؛ بھارت کی انتخابی حلقوں کی ازسر نو تشکیل سے مسلم اکثریت کو بے اختیار کرنے کی سازش

مقبوضہ کشمیر؛ بھارت کی انتخابی حلقوں کی ازسر نو تشکیل سے مسلم اکثریت کو بے اختیار کرنے کی سازش

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی انتخابی حلقوں کی ازسر نو تشکیل سے مسلم اکثریت کو بے اختیار کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ مسلم کانفرنس کے تعاون سے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیسشنز نے ویبینار کا اہتمام کیا جس میں مقررین نے خطاب کیا۔

خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسمبلی حلقوں کی نئی حد بندی کا مقصد علاقے میں مسلم اکثریتی آبادی کو حق رائے دہی اور طاقت سے محروم کرنا ہے۔

ویبنار میں ڈاکٹر راجہ قیصر احمد، شینی حامد ، نائلہ الطاف کیانی، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ وبینار کی نظامت چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے کی۔

ویبینار میں الطاف حسین وانی نے حلقہ بندیوں کی خطرناک جہتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی سیاسی مرکزیت کو کم کرنے کے لیے انتخابی حلقوں کو از سر نو تشکیل دیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ایسا کر کے اپنے پرانے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ انتخابی حلقوں کی دوبارہ تشکیل بھارت کی استعماری مہم کا حصہ ہے تاکہ مسلم اکثریت کو محکوم بنایا جا سکے، فیصلہ سازی کے عمل میں کشمیری مسلمانوں کے کردار کو کم کیا جا سکے اور بی جے پی کو مقبوضہ علاقے میں حکومت بنانے کے قابل بنانے کے لیے سیاسی فائدہ فراہم کیا جائے۔

علاوہ ازیں دیگر مقررین نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور متنازعہ بھارتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم اکثریت کو بے اختیار اور پسماندہ کرنے کا جو عمل دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے فوراً بعد شروع ہوا تھا اب خطے میں زور پکڑ چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version