Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی جوہری پروگرام کی پیش رفت سے ایجنسی مکمل آگاہ نہیں ہے، سربراہ آئی اے ای اے

Now Reading:

ایرانی جوہری پروگرام کی پیش رفت سے ایجنسی مکمل آگاہ نہیں ہے، سربراہ آئی اے ای اے

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گراسی کا کہنا ہے کہ تہران اپنے جوہری پروگرام میں آگے بڑھ رہا ہے اور ایجنسی اب بھی کئی معاملات سے لاعلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت نصب شدہ اہم آلات نکالنا شروع کر دیئے تھے، لیکن تہران اب بھی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گراسی نے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنا موجودہ حالات میں سنگین عمل ہو گا۔

رافیل گراسی نے اخبار کو انٹریو میں کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تقریباً پانچ ہفتوں سے جوہری پروگرام پر میری نظر بہت کم رہی ہے اور اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو میرے لیے اس پوری پہیلی کو دوبارہ ترتیب دینا بہت مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ رافیل گراسی نے جون میں کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کے لیے نصب کیے گئے مانیٹرنگ کیمروں میں سے کم از کم کچھ بحال کرنے کے لیے صرف تین سے چار ہفتوں کا وقت لگے گا۔

Advertisement

رافیل کا کہنا تھا کہ ان کیمروں کو آئی اے ای اے کی ایران کی اہم ترین جوہری سرگرمیوں کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونے سے پہلے منقطع کردیا گیا تھا۔

آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پابندیوں کے باوجود تہران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو جاری رکھا اور متعدد پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی تردید کے باوجود متعدد مغربی ممالک اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ تہران ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کے قریب پہنچ چکا ہے۔

اپنے انٹرویو میں آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا کہ تمام معاملات کو نئے سرے سے تشکیل دینا ناممکن نہیں ہے لیکن ایسا کرنے کے لیے بہت پیچیدہ امور سے گزرنے اور مخصوص معاہدہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

رافیل کا کہنا تھا کہ سال 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات مارچ میں شروع ہوئے تھے۔

رافیل گروسی کے مطابق نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ ان گزرے ہوئے ہفتوں کے بارے میں فکر مند اور پریشان ہیں۔

Advertisement

رافیل نے زور دیا کہ ایجنسی کے ڈیٹا بیس کو ازسر نو ترتیب دیا جائے کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ نازک صورتحال پر بیکار ہو جائے گا۔

سربراہ آئی اے ای اے کے مطابق اگر ہمیں یہ پتا نہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے تو پھر ہم یہ کیسے طے کر سکتے ہیں کہ کتنا مواد برآمد کرنا ہے، کتنے سینٹری فیوجز کو استعمال کیے بغیر چھوڑنا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ ایران اپنے زیر زمین فوردو پلانٹ میں جدید مشینوں کے استعمال سے افزودہ یورینیم کو مزید بڑھا رہا ہے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایرانی پروگرام کی تکنیکی پیش رفت مستحکم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر