Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان، چین کی جنگی مشقوں کے باعث تائیوان کے لیے پروازیں بند

Now Reading:

نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان، چین کی جنگی مشقوں کے باعث تائیوان کے لیے پروازیں بند
نینسی پلوسی دورہ تائیوان، چین کی جنگی مشقوں کے باعث تائیوان کے لیے پروازیں بند

نینسی پلوسی دورہ تائیوان، چین کی جنگی مشقوں کے باعث تائیوان کے لیے پروازیں بند

چین کی جنگی مشقوں کے باعث بعض فضائی کمپنیوں نے تائی پے اور ملحقہ ملکوں کے لیے پروازیں بند کردی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین نے تائیوان کے قریب سمندر اور فضا میں فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق فوجی مشقوں کے باعث بعض ایئر لائنز نے تائیوان کے دارالحکومت اور ملحقہ شہروں کے لیے پروازیں بند کردی ہیں۔

Advertisement

سنگاپور کی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایئر اسپیس میں بڑھتی رکاوٹ کے باعث اس نے جمعے کو سنگاپور اور تائی پے کے درمیان پروازوں کو بند کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صورت حال کا بغور جائزہ لے کر ہی اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

کورین ایئر لائنز نے بھی سیئول اور تائی پے کے درمیان جمعہ اور ہفتے کو پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پروازوں کی بحالی اتوار کو دیر سے کی جائے گی۔

دوسری جانب نینسی پلوسی جو آج کل ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں، انہوں نے جمعے کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ تائیوان کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور چین کو اسے تنہائی کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement

نینسی پلوسی کا اپنا دورہ تائیوان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے حکام پہلے بھی دورے کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دورے کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی طرح تائیوان کا دورہ بھی خطے میں اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لیے نہیں ہے، یہ تائیوان ریلیشنز ایکٹ، امریکہ چین پالیسی اور اس کے ضمن میں قانون سازی اور معاہدوں سے متعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا اس دورے کا مقصد آبنائے تائیوان میں امن قائم کرنے اور اسٹیٹس کو برقرار رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ چینی انتباہ کی پرواہ کیے بغیر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا ہے جبکہ گذشتہ 25 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب امریکی عہدیدار نے تائیوان کا دورہ کیا ہے۔

 

Advertisement

یاد رہے کہ چین نے واضح الفاظ میں دھمکی دی تھی کہ اگر امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو چین کی فوج ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر