Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

Now Reading:

بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ
بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی کو آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ناجائز قبضے اور مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اس موقع پر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں  یوم سیاہ کے حوالے سے پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں۔

پندرہ اگست کوبھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جانا تحریر درج ہے جب کہ بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف آزاد کشمیر میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Advertisement

اسلام آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گی جب کہ نیشنل پریس کلب کے باہر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے اور کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کہتے ہیں بھارتی ناجائز قبضہ کے خلاف کشمیری سیاہ جھنڈے لہرا کر بھارت سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا 75 سال سے غیر قانونی قبضہ ہے، یومِ سیاہ منا کر بھارت اور عالمی دنیا کو پیغام دینا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے وادیِ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے اور بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے چیکنگ اور جامع تلاشی کا سلسلہ تیز کردیا ہے جب کہ بھارتی فورسز نے سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھاؤنی بنا دیا ہے۔

حریت رہنما کا کہنا تھا کہ سری نگر بخشی اسٹیڈیم کے اِرد گرد بھارتی قابض افواج کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر جگہ بنکرز اور رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈرون کیمروں سے  لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے، کشمیریوں کے کاروبار کو تباہ اور انسانی حقوق کو سلب کرلیا گیا ہے۔

وادی کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے خوف و دہشت کا ماحول قائم کیا ہوا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل طور پر ہڑتال ہے۔

دوسری جانب 14 اگست پاکستان کے جشنِ آزادی کے دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار محبت کیا اور مقبوضہ کشمیر میں کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔

عبدالحمید لون کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی والے دن کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جب کہ سری نگر اور جنوبی کشمیر میں نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لہرائے ہیں۔

Advertisement

عبدالحمید لون کہتے ہیں بھارت بھر پور ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کرسکا ہے، کشمیری قوم آج بھی قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر نوجوانوں نے آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جب کہ کشمیری نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مقامات پر بھارتی پرچم کو نذر آتش بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر