یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے اس نے کریمیا پر حملے کےدوران روس کے 9 لڑاکا طیارے تباہ رکر دیے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کریمیا کے ایک فضائی اڈے پر ہونے والے مہلک دھماکوں میں روس کے 9 لڑاکا طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ روسی طیارے یوکرین کے حملے میں تباہ ہوئے ہیں جبکہ یوکرینی فضائیہ کی جانب سے حملہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب روس نے دھماکوں کے نتیجے میں کسی بھی طیارے کو نقصان پہنچنے یا یوکرین کی جانب سے حملہ کیے جانے کی تردید کی ہے۔
تاہم سیٹلائٹ کی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ فضائی اڈے پر موجود کم از کم سات لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے ہیں اور دیگر کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا ہے۔
یوکرینی حکام نے روس کی تردید کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزیہ جواب دیا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے ایک اہلکار کی غفلت سے ایئر بیس پر گولہ بارود کو آگ لگی جس کے نتیجے میں تباہی ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سرکاری طور پر یوکرین نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے لیکن غیر سرکاری طور پر فوج نے تسلیم کیا ہے کہ یہ یوکرین کا حملہ تھا۔
واضح رہے کہ اگر یہ حملہ یوکرینی فورسز کی جانب سے کیا گیا ہے تو 2014 میں روس کے قبضے میں آنے کے بعد سے کریمیا میں واقع کسی روسی فوجی مقام پر پہلا بڑا حملہ ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News