Advertisement
Advertisement
Advertisement

تائیوان، نینسی پلوسی کی صدر سائے انگ وین سے ملاقات، چین میں امریکی سفیر طلب

Now Reading:

تائیوان، نینسی پلوسی کی صدر سائے انگ وین سے ملاقات، چین میں امریکی سفیر طلب
Advertisement

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کے صدارتی محل میں صدر سائے انگ وین سے ملاقات کی ہے۔ نینسی پلوسی منگل کو رات گئے تائیوان پہنچی تھیں۔

صدارتی محل میں ایک تقریب کے بعد تائیوان کی صدر سائے انگ وین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے بعد تائیوان کی سلامتی کا معاملہ دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت پورے انڈوپیسیفک خطے پر اثرانداز ہوگی۔ ہم اپنی خود مختاری کی حفاظت کریں گے اور عالمی سلامتی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکا اور تائیوان کے درمیان مشترکا اقدار کی بنیاد پر ایک مضبوط شراکت داری قائم ہوئی ہے اور ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم تائیوان سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں ڈیموکریٹس اور رپبلکن دونوں ہی تائیوان کی حمایت کے معاملے پر متحد ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل تائیوان نے فوج کا الرٹ لیول بڑھانے کا اعلان کیا تھا جسے چین کی جانب سے تائیوان کے قریب تین روزہ فوجی مشقوں کے اعلان کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔ منگل کی رات تائیوانی وزارتِ دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ 21 چینی طیارے تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔ بتایا گیا کہ ان طیاروں میں 10 شین یانگ، جے 16 شامل ہیں جو چین کے جدید لڑاکا طیارے ہیں۔

دوسری جانب چین نے نینسی پلوسی کے دورے کے خلاف بطور احتجاج دارالحکومت بیجنگ میں موجود امریکی سفیر کو طلب کر لیا۔ چین کے نائب وزیر خارجہ زی فینگ نے کہا کہ پلوسی کے دورے کی نوعیت شیطانی ہے۔ انہوں نے اس کے سنگین نتائج سے خبردار کیا اور کہا کہ چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔ روس نے بھی چین کی حمایت کرتے ہوئے نینسی پلوسی کے دورے کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

اُدھر وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا چین کی جارحیت پر ردعمل ظاہر نہیں کرے گا۔ ہم ون چائنا پالیسی کے چینی مؤقف کو تسلیم کرتے ہیں اور امریکا اب بھی آزاد تائیوان کی حمایت نہیں کرتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
ماسکو حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ تفویض
اسرائیل کا عید کے بعد رفح پر حملوں کا منصوبہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر