Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان، القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق

Now Reading:

افغانستان، القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق

امریکا نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے خصوصی خطاب میں کیا۔

صدر بائیڈن نے امریکی قوم سے خطاب میں کہا کہ نائن الیون (11 ستمبر 2001ء) میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور الظواہری کی ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ ہم اپنے عزم پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الظواہری نیروبی سے لے کر افغانستان تک، امریکی عوام، فوجیوں، سفارتکاروں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل تھے۔

امریکی صدر نے تصدیق کی کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں خصوصی ڈرون آپریشن کی منظوری دی تھی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی عام شہری بشمول الظواہری کے خاندان میں کسی کی زندگی کو نقصان نہ پہنچے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے کافی غور کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے اس منصوبے کی منظوری دی اور اس کے لیے کانگریس اراکین کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔

Advertisement

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت بھی انہوں نے امریکی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ داعش کے ایک بڑے رہنما کو بھی انجام تک پہنچایا گیا۔ امریکی صدر نے باور کرایا کہ دہشت گرد جان لیں کہ وہ امریکی عوام اور مفادات کو نقصان پہنچائیں گے تو وہ کہیں بھی چھپ جائیں، ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق الظواہری دارالحکومت کابل کے سفارتی انکلیو میں واقع ایک مکان میں موجود تھے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ الظواہری گزشتہ ہفتے کے اختتام پر افغانستان میں سی آئی اے کی کارروائی میں مارے گئے تھے۔ اس حملے میں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے دو معاونین اور متعدد عرب جنگجوؤں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

دوسری جانب طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور دوحا معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر