Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل دعائیہ تقریب، 50 ہزار سے زائد سکھ شریک

Now Reading:

ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل دعائیہ تقریب، 50 ہزار سے زائد سکھ شریک
ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل دعائیہ تقریب، 50 ہزار سے زائد سکھ شریک

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھارت کے زیر انتظام پنجاب میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن ”خالصتان“ کے لیے ریفرنڈم 18 ستمبر کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق دعائیہ تقریب کا انعقاد سری گرو گرنتھ پرکاش پورن مالٹن میں کیا گیا جب کہ تقریب میں شامل شرکا نے پیلے رنگ کے جھنڈے اٹھائے رکھے تھے جن پر خالصتان کے نعرے درج تھے۔

 

Advertisement

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر شرکا نے خالصتان کے قیام تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ ریفرنڈم کا اہتمام ’سکھس فار جسٹس‘ نے کیا ہے۔

Advertisement

تنظیم کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ دعائیہ تقریب کے شرکا نے ریفرنڈم کی کامیابی کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں گذشتہ برس 31 اکتوبر سے ووٹنگ کے آغاز کے بعد ریفرنڈم کی مقبولیت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کینیڈا کے نوجوان سکھوں میں آزادی کی تڑپ دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ستمبر سے قبل ہی کینیڈین سکھوں کا ردعمل مودی حکومت کے لیے ایک ڈراﺅنا خواب بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ کینڈا میں مقیم سکھوں نے گذشتہ ہفتے ریفرنڈم کی تشہیر کے لیے 2 ہزار سے زائد گاڑیوں کی ریلی نکال کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مذکورہ ریفرنڈم سے سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ انہوں نے اس ریفرنڈم کی روح رواں تنظیم سکھس فار جسٹس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک
دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار؛ ویڈیو وائرل
اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر