نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور مسلمان کو مار مار کر قتل کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پاغپت میں ہندو انتہا پسند ہجوم نے ایک اور مسلمان کو مار مار کر قتل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہاپسندی، مسلمان نوجوان کا وحشیانہ قتل
رپورٹ کے مطابق پچاس سالہ مسلمان شخص کی شناخت داﺅد علی تیاگی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا تاہم میڈیا میں یہ آج رپورٹ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 20 افراد پر مشتمل ہندو ہجوم نے تیاگی پر رات گئے لاٹھیوں اور تیز دھار آلے سے حملہ کیا تھا جب کہ پولیس نے چار افرار کو گرفتار کر لیا ہے۔
داﺅد علی تیاگی کے بیٹے کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے والد گھر کے برآمدے میں بیٹھے اپنے رشتہ داروں سے باتیں کررہے تھے کہ رات تقریباً 10 بجے یہ واقعہ پیش آیا جس میں سات یا آٹھ موٹر سائیلوں پر سوار 22 افراد کا ایک گروپ وہاں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتہاپسندی، کالج میں نماز پڑھنے پر پروفیسر کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
انہوں نے بتایا کہ ان لوگو ں نے میرے والد پر لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا جب کہ حملہ آور جے شری رام کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News