Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حملوں سے پریشان بھارتی فوج ہزاروں بلٹ پروف جیکٹس خریدنے پر مجبور

Now Reading:

حملوں سے پریشان بھارتی فوج ہزاروں بلٹ پروف جیکٹس خریدنے پر مجبور
حملوں سے پریشان بھارتی فوج ہزاروں بلٹ پروف جیکٹس خریدنے پر مجبور

حملوں سے پریشان بھارتی فوج ہزاروں بلٹ پروف جیکٹس خریدنے پر مجبور

مقبوضہ کشمیر، آسام اور پنجاب میں بڑھتے ہوئے حملوں سے پریشان بھارتی فوج نے ہزاروں بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو مقبوضہ کشمیر، پنجاب، آسام اور منی پور میں اسٹیل کورگولیوں کے استعمال کا خطرہ درپیش ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے اس صورت حال سے نمٹنے اور اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے 62 ہزار 500 بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کے ٹینڈرجاری کیے ہیں۔

ان ٹینڈرز کے ذریعے اسٹیل کورگولیوں کے خلاف موثر سمجھی جانے والی لیول 4 کی جیکٹس خریدی جائیں گی جو سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں کو فراہم کی جائیں گی۔

بھارتی فوجی حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی وزارت دفاع نے ’میک ان انڈیا‘ کے تحت ان جیکٹس کے لیے دو الگ الگ ٹینڈر جاری کیے ہیں۔

Advertisement

پہلا ٹینڈر 47 ہزار 627 جیکٹس کے لیے عام طریقہ کار کے تحت جاری کیا گیا ہے جب کہ دوسرا 15 ہزار جیکٹس کے لیے ہنگامی خریداری کے تحت جاری کیا گیا ہے جسے اگلے تین سے چار ماہ میں حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 47 ہزار 647 جیکٹس کی خریداری مرحلہ وار کی جائے گی اور توقع ہے کہ یہ اگلے 18 سے 24 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر