Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہلی میں فضائی آلودگی بے قابو، پرائمری اسکول بند کردیے گئے

Now Reading:

دہلی میں فضائی آلودگی بے قابو، پرائمری اسکول بند کردیے گئے
دہلی میں فضائی آلودگی بے قابو، پرائمری اسکول بند کردیے گئے

دہلی میں فضائی آلودگی بے قابو، پرائمری اسکول بند کردیے گئے

نئی دہلی کی حکومت نے بچوں کو فضائی آلودگی اسموگ سے بچانے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ اسموگ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے بروز ہفتہ سے پرائمری اسکول بند کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بچے کو کسی صورت میں بھی تکلیف سے نہیں گزرنا چاہیے، اب آب و ہوا بہتر ہونے پر ہی اسکول کھولے جائیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی دنیا بھر میں 20 لاکھ بچوں میں دمے کا سبب

واضح رہے کہ ہر سال موسم سرما میں کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے، فیکٹریوں اور گاڑیوں کے دھویں کی وجہ سے پورا دہلی اسموگ کی لپیٹ میں رہتا ہے۔

جمعے کے روز دہلی کی فضا میں آلودگی کے خطرناک ذرات کا تناسب معمول کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

          فضائی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے میں ناکامی کی وجہ سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سیاسی مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ سال 2020 میں برطانوی سائنسی جریدے میں ایک تحقیق شائع ہوئی تھی جس کے مطابق بھارت میں سال 2019 میں 10 لاکھ 67 ہزار اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوئی تھیں جن میں سے 17 ہزار 500 اموات صرف دہلی میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں بھارتی دارالحکومت کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے جب کہ ہر سال اس پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے تاہم اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر