Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈین وزیر اعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

Now Reading:

کینیڈین وزیر اعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت
کینیڈین وزیر اعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

کینیڈین وزیر اعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

Advertisement

کینیڈین وزیر اعظم سمیت عالمی رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’میں اس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اس قسم کے کسی واقع کی سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ، گولی لگنے سے زخمی

انہوں نے مزید لکھا کہ میں عمران خان اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں‘۔

محبوبہ مفتی کا بیان

مقوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ’عمران خان پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتی ہوں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں‘۔

Advertisement

سعودی وزارت خارجہ کی مذمت

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے واقعے میں جاں بحق کارکنان کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کی گئی ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

Advertisement

برطانوی حکام کی مذمت

سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی برطانوی حکام نے بھرپور مذمت کی ہے، برطانوی سیکرٹری خارجہ و دولت مشترکہ امور جیمز کلیورلی نے سوشل میڈیا پر مذمتی بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان پر حملہ حیرت انگیز ہے اور اس حملے میں ایک فرد کی جان گئی، میری سوچیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے جب کہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے بھی جیمز کلیورلی کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

برطانوی لارڈ طارق احمد کا بیان

برطانوی لارڈ طارق احمد نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر حملے کی خبر سن کر گہری حیرت ہوئی۔

Advertisement

لارڈ طارق احمد کہتے ہیں فروغ پزیر جمہوریت ہی ایک ترقی پذیر معاشرے کے لئے کامیابی کی کنجی ہے، تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورت حال میں عمران خان اور ان کے اہل خانہ کے لیے اچھی تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

          میئر لندن صادق خان کا عمران خان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

میئر لندن صادق خان نے عمران خان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف تب چل سکتی ہے جب ہتھیار نہیں الفاظ استعمال کریں۔

میئر لندن کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی رہنما کو تشدد یا دھمکی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے، میری دعائیں عمران خان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، قومی کھلاڑیوں کے دعائیہ پیغامات

 واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں جب کہ انہیں شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قاتلانہ حملے میں عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
ماسکو حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ تفویض
اسرائیل کا عید کے بعد رفح پر حملوں کا منصوبہ
طالبان کا خواتین کو کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر