Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کا عالمی دن؛ کشمیری بچے بھارتی مظالم سے متاثر

Now Reading:

بچوں کا عالمی دن؛ کشمیری بچے بھارتی مظالم سے متاثر
بچوں کا عالمی دن؛ کشمیری بچے بھارتی مظالم سے متاثر

بچوں کا عالمی دن؛ کشمیری بچے بھارتی مظالم سے متاثر

Advertisement

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بھی کشمیری بچوں کو سفاک بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا ہے۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے بچے بھارت کے ظالمانہ قبضے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں کیونکہ بھارتی فوجی انہیں قتل، گرفتاراور چھرے چلاکر بینائی سے محروم کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے لے کر اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 889 سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سینکڑوں بچوں کو شہید کیا اور سینکڑوں بھارتی فوجیوں کی پیلٹ فائرنگ کی وجہ سے اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ جنوری 1989 سے اب تک 915 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران معصوم بچوں کو گرفتار کرتے ہیں اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بچے اپنے پیاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے قتل ہوتے دیکھ کر زندگی بھر کے لیے صدمے کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کشمیری بچوں کی جسمانی اور نفسیاتی صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری بچوں پر مظالم کو تسلیم کیا جائے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرکے بچوں کی حالت زار کو فراموش نہیں کرنا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کے حقوق سے متعلق عالمی کنونشن پر عملدرآمد نہ کرنا عالمی ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو بھارتی فوج کی طرف سے کشمیری بچوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ہارنے والا پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان
غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا
مودی سرکار میں اقتدار کی ہوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دی ڈپلومیٹ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر