Advertisement
Advertisement
Advertisement

’آج عالمی سطح پر سونامی سے آگاہی کا دن منایا جارہاہے‘

Now Reading:

’آج عالمی سطح پر سونامی سے آگاہی کا دن منایا جارہاہے‘
Advertisement

 

دنیا بھر میں آج 5 نومبر کا دن سونامی سےآگاہی کے طورپرمنایا جارہا ہے۔ذرائع

تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے نمائندہ محمد اویس نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ صدی میں سونامی سے 1 لاکھ 60 ہزار اموات ہوئیں۔ عالمی دن منانے کا مقصد تمام ممالک ، بین الاقوامی اداروں اور سول سوسائٹیز کی جانب سے سونامی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے اورخطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانا ہے

Advertisement

بول نیوز کے رپورٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا  کہ دسمبر 2015 میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جاپان کی تجویزپر فیصلہ کرتے ہوئے 5 نومبر کوسونامی سے آگاہی کا دن عالمی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ۔ جس کا مقصد تمام ممالک ، بین الاقوامی اداروں اور سول سوسائٹیز کی جانب سے سونامی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسوقت انٹر گورنمنٹل اوشینو گرافک کمیشن یونیسکو چارسمندری ساحلوں کے علاقوں میں سونامی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس حوالے سے  آئی اوسی اپنے ممبر ممالک کے ساتھ مل کر سونامی سے آگاہی کے دن کے موقع پر آگاہی پیدا  لوگوں میں  شعور پیدا کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق  پچھلی صدی کے58 سونامیوں نے پچھلی صدی میں 260000 سے زیادہ جانیں لیں۔

  1998 سے2017 کے درمیان آنے والے سونامیوں کے باعث عالمی سطح پر250000 سے زائد لوگ لقمہ اجل بنے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سب سے زیادہ اموات دسمبر 2004 میں بحیرہ ہند کے سونامی میں ہوئیں جس نے 10 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا بحرہ ہند میں آنے والے سونامی سے 14 ممالک متاثر ہوئے اور 2 لاکھ 27  ہزار جانیں ضائع ہوئیں ۔بحرہ ہند کے سونامی سے سب سے زیادہ تباہی انڈونیشیا،سری لنکا،بھارت اور تھائی لینڈ میں ہوئی۔

 واضح رہے کہ سونامی بہت بڑی لہروں کا ایک سلسلہ ہے جو پانی کے اندر موجود خلل سے پیدا ہوتا ہے۔  یہ زلزلوں،آتش فشاں پھٹنے اور ساحلی چٹانوں کے گرنے سے آسکتا ہے۔سونامی کی لہریں 5 سے 60 منٹ میں ساحل تک آتی ہیں سونامی 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کر سکتا ہے جس سے ساحلی علاقوں پر تباہ کن نتائج برپا کردیتی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
روس کا خرکیف پر بڑا فضائی حملہ، ایک شخص ہلاک
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر