سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں طوفانی بارش سے شہری علاقوں سمیت دیگر صحرائی وادیاں زیر آب آگئیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں اور طوفانی بارش کے باعث ہر جانب جل تھل ایک ہوگیا ۔
شدید بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ صحرائی وادیاں بھی پانی سے بھر گئیں ۔
جدہ کے علاوہ رابخ، جموم اور مکہ مکرمہ کے ریجن کے کچھ علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا ۔
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا ۔
محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے لوگوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News