Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نینسی پلوسی کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کا نیا سربراہ کون ہوگا؟

Now Reading:

نینسی پلوسی کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کا نیا سربراہ کون ہوگا؟
نینسی پلوسی کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کا نیا سربراہ کون ہوگا؟

نینسی پلوسی کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کا نیا سربراہ کون ہوگا؟

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ری پبلکنز کی جیت کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت ری پبلکن پارٹی نے ایوان نمائندگان میں برتری حاصل کر لی ہے۔

وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے ایوان نمائندگان میں 218 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ حکمران جماعت ڈیموکریٹ پارٹی نے 211 نشستیں جیتی ہیں۔

وہیں دوسری جانب اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن کی ڈیموکریٹ جماعت نے وسط مدتی انتخابات میں برتری کے بعد سینیٹ کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

Advertisement

ری پبلکن کی ایوان نمائندگان میں اکثریت کے بعد کیلیفورنا سے تعلق رکھنے والی امریکہ کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی نے ایوان نمائندگان میں تقریر کی۔

تقریر کے دوران انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایوان نمائندگان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی جب کہ وہ گذشتہ 35 برسوں سے سان فرانسکو کی نمائندگی کرتی آرہی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے وہ وقت آگیا ہے کہ ایک نئی نسل ڈیموکریٹ کی قیادت کرے جس کا میں دل سے احترام کرتی ہوں اور میں بے حد مشکور ہوں کہ بہت سے رکن یہ ذمہ دار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ نینسی پلوسی نے کانگریس میں دو ڈیمو کریٹک صدور کے ادوار میں قانون سازی کے معاملات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے 2007 سے 2011 تک سابق صدر باراک اوباما اور 2019 سے 2022 کے دور میں ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے فرائض انجام دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان میں نینسی پلوسی کی جگہ ڈیمو کریٹس کے ممکنہ امیدوار نیویارک سے تعلق رکھنے والے حکیم جیفریز ہوں گے جو پہلے سیاہ فام قانون ساز ہوں گے۔

ری پبلکنز کی جانب سے ایوان نمائندگان میں اقلیتی لیڈر کیون میتھارتھی کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ امریکی ایوان نمائندگان کے سربراہ کا فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک
دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار؛ ویڈیو وائرل
اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر