Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد

Now Reading:

استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد
استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد

استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد

ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت کو مسترد کردیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو کا کہنا ہے کہ ’ہم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری تعزیت کو قبول نہیں کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں‘۔

علاوہ ازیں ترک عہدیدار نے ترکیہ میں روس اور امریکہ کے درمیان مبینہ بات چیت کے بارے میں آنے والی رپورٹس پر بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

تاہم عہدیدار کا کہنا تھا کہ ترکیہ کچھ ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کررہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اتوار کو استنبول میں ہونے والے بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہوگئے تھے۔

اس دھماکے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جب کہ اس حملے کا الزام ترکیہ نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) پر عائد کیا ہے۔

Advertisement

پی کے کے 1980 کی دہائی سے جنوب مشرقی ترکی میں کردوں کی خود مختاری کے لیے پرتشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ ترکیہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے اس جماعت کو دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔

خیال رہے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اکثر واشنگٹن پر شمالی شام میں موجود کرد جنگجوؤں کو ہتھیار سپلائی کرنے کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب اتوار کو ہونے والا دھماکہ دسمبر 2016 کے بعد سب سے مہلک تھا جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل ترکیہ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری القاعدہ، داعش اور کردستان ورکرز پارٹی قبول کرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر