Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی آئی ڈی پروگرام سے متاثر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

Now Reading:

سی آئی ڈی پروگرام سے متاثر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
سی آئی ڈی پروگرام سے متاثر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

سی آئی ڈی پروگرام سے متاثر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک باپ نے ٹی وی پروگرام ’سی آئی ڈی‘ سے متاثر ہوکر اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے شہر ناگپور میں پولیس نے ایک شخص کر گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو سبق سکھانے کے لیے 16 سالہ بیٹی کو قتل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے قتل کرنے کے بعد موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا اور پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گڈو چھوٹے لال راجک نے پہلی بیوی کی خودکشی کے بعد دوسری شادی کوشلیا نامی خاتون سے کررکھی تھی جب کہ پہلی بیوی سے اس کے تین بچے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری بیوی تنگ آکر گھر چھوڑ گئی تھی جس کو سبق سکھانے کے لیے ملزم نے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق 16 سالہ ماہی کی لاش 6 نومبر کو چھت سے لٹکی ہوئی ملی تھی جب کہ پولیس کو خودکشی سے قبل لکھے گئے 5 خط بھی ملے تھے۔

پولیس اسٹیشن کے انچارج نے بتایا کہ خط میں لڑکی نے اپنی سوتیلی ماں، ماموں، خالہ اور دادا پر زبردستی شادی کرنے کا الزام لگایا تھا جب کہ خط میں ماموں پر ہراسانی کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی اور رشتہ داروں کو سبق سکھانے کے لیے یہ منصوبہ بنایا تھا جب کہ اس نے اس سب کے لیے ٹی وی پروگرام سی آئی ڈی سے آئیڈیا لیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے تصویر کھینچنے کا بہانہ بناکر بیٹی کو میز پر چڑھایا جس کے بعد بیٹے نے تصویر لی اور پھر گڈو نے میز کو ٹانگ ماردی۔

انہوں نے بتایا کہ جب پولیس کو ملزم پر شک ہوا اور اس کا موبائل تفتیش کے لیے لیا تو ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
اٹلی میں آئس کریم اور پیزا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
یورپی یونین کا ایران پر عائد پابندیوں میں توسیع پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر