Advertisement

سمندری طوفان ’نکول‘ امریکی ریاست سے ٹکرا گیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے بحر اوقیانوس کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ’نکول‘ کی رفتار کم ہوگئی ہے.

تفصیلات کے مطابق طوفان نکول گزشتہ روز روز شمال میں رینگتا ہوا جارجیا اور کیرولائناس کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں کے بعد کم ہو گیا، لیکن حکام نے احتیاط کی اپیل کی ہے۔

سمندری طوفان نکول کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور فلوریڈا کے بحر اوقیانوس کے ساحل کے ساتھ ساتھ ساحلی گھروں اور ہوٹلز وغیرہ کو نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق فلوریڈا کے بحر اوقیانوس کے ساحل پر کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر حکام نے ساحل سمندر کے کنارے واقع بستی وولوسیا کاؤنٹی کو خالی کرا لیا ہے اور علاقے میں قائم ہوٹلوں کو بھی غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔

ڈیٹونا بیچ کے بالکل جنوب میں ساحل سمندر کے قریب آباد ایک کمیونٹی کے نصف درجن کے قریب گھر طوفان کی نذر ہو گئے ہیں۔

Advertisement

وولوسیا کاؤنٹی کے منیجر جارج ریکٹن والڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ساحلی پٹی کے ساتھ عمارتوں کا نقصان غیر معمولی ہے۔

جارج ریکٹن والڈ نے کہا کہ ہم نے پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں کیا اس طوفان سے ہونے والے تباہی کے بعد بحالی کے لئے کافی وقت درکار ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version