Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی

Now Reading:

دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی

دنیا کی  مجموعی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 15 نومبر بروز منگل کو دنیا کی آبادی 8 ارب سے ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں دنیا کی آبادی 8 ارب پہنچ جانے کو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے  ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  عالمی آبادی  1950 کے بعد سے اب تک کی اپنی سست ترین شرح سے آگے بڑھ رہی ہے،  جو 2020 میں ایک فیصد سے کم ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی آبادی کو 7 ارب سے بڑھ کر 8 ارب ہونے میں 12  سال لگے  جبکہ آبادی  کے 9 ارب  تک پہنچنے میں تقریباً 15  سال لگیں گے۔

Advertisement

اس حساب سے  2037 تک دنیا کی آبادی 9 ارب ہو جائے گی جو کہ عالمی آبادی میں  اضافے کی شرح میں سست رفتاری  کی علامت ہے۔

اقوام متحدہ کے تازہ ترین تخمینے بتاتے ہیں کہ دنیا کی آبادی 2030 میں 8 ارب 50 کروڑ اور 2050 میں 9 ارب 70 کروڑ تک بڑھ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں توقع  ظاہر کی گئی ہے کہ رواں صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی  10 ارب سے بھی تجاوز کرجائے گی۔

2080 کی دہائی کے دوران آبادی لگ بھگ 10 ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچ سکتی ہے جو 2100 تک اسی  سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس 2022  کے مطابق حالیہ دہائیوں میں بہت سے ممالک میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس وجہ کی بناء پر 2022 سے 2050 کے درمیان 61 ممالک یا علاقوں کی آبادی میں ایک فیصد یا اس سے زیادہ کمی متوقع ہے۔

Advertisement

2050 تک عالمی آبادی میں متوقع اضافے  کا نصف سے زیادہ آٹھ ممالک میں ہو گا جن میں کانگو، مصر، ایتھوپیا، بھارت، نائیجیریا، پاکستان، فلپائن اور تنزانیہ شامل ہیں۔

ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس 2022 کے مطابق بھارت آئندہ برس چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق چین کی موجودہ آبادی    ایک ارب 42 کروڑ  سے زائد جبکہ بھارت کی  اس سے صرف تھوڑی سی کم ایک ارب 41  کروڑ سے زائد ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2050 تک بھارت کی آبادی بڑھ کر ایک ارب 66 کروڑ سے زائد ہو جائے گی جبکہ چین کی آبادی کم ہوکر  ایک ارب 31 کروڑ تک رہ جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان ان آٹھ ممالک میں سے ایک ہے جہاں 2050 تک دنیا کی آبادی کا نصف سے زیادہ مرکوز ہوگی۔   پاکستان میں دنیا کی مجموعی آبادی کا تقریباً تین فیصد ہے اور وہاں ایک عورت اوسطاً 3.6 بچے پیدا کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر