Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی انتخابات میں پاکستانی سمیت دیگر مسلمان امیدواروں کی بڑی تعداد کامیاب

Now Reading:

امریکی انتخابات میں پاکستانی سمیت دیگر مسلمان امیدواروں کی بڑی تعداد کامیاب

امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں پاکستانی سمیت 83 مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی نے ٹیکساس سے حکمراں جماعت کے ٹکٹ پر میدان مارلیا ہے۔

اسی طرح کراچی سے امریکہ منتقل ہونے والی 21 سالہ علیشا خان نیو جرسی کی قانون ساز اسمبلی میں منتخب ہونے والی سب سے کم عمر امیدواربن گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں پہلی مرتبہ مسلمان امیدوار ڈاکٹر مہمت اوز کے سینیٹر منتخب ہونے کا قوی امکان ہے جو کہ ایک معروف ٹی وی اینکر ہونے کے ساتھ ترک نژاد ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں مشی گن سے راشدہ طلیب اور مینیسوٹا سے الہان ​​عمر بھی تیسری بار منتخب ہوگئی ہیں جب کہ ریاست انڈیانا سے مسلم ڈیموکریٹ آندرے کارسن نے ریکارڈ ساتویں بار کانگریس میں منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جارجیا کی ریاستی قانون ساز اسمبلی میں شیخ رحمان مقننہ کے ساتھ دو مسلم خواتین نبیلہ اسلام اور روا رومان بھی کامیاب ہوگئیں ہیں۔

ڈیلا ویئر ریاست سے مدینہ ولسن اینٹن، کولوراڈو ریاست سے پاکستانی نژاد سینیٹر سعود انور اور ریاستی نمائندے ایمان جودہ بھی دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔

کیتھ ایلیسن سے پہلے مسلمان کانگریس مین اس سال بھی مینیسوٹا کے اٹارنی جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں اس مرتبہ 150 مسلم امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 23 ریاستوں کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 51 مسلم امیدوار بھی شامل تھے۔

Advertisement

رپورٹس ہیں کہ 150 مسلم امیدواروں میں سے 83 امیدواروں نے کامیاب اپنے نام کی ہے جن میں سے 45 امیدوار قانون ساز اسمبلیوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں جب کہ 38 مقامی حکومتوں کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کو چار دن گزرنے کے باوجود بھی کونگریس پر کسی پارٹی کو کنٹرول حاصل نہیں ہوسکا ہے۔

 رپورٹس ہیں کہ امریکہ کی تین ریاستوں ایروزونا، نیواڈا اور جارجیا میں چھ دسمبر کو رن آف الیکشن منعقد ہوں گے جب کہ سینیٹ کا کنٹرول بھی ان ریاستوں پر ہی منحصر ہے۔

ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کو 435 نشستوں میں سے 213 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہے لیکن ان کی متوقع تعداد میں کمی ہورہی ہے جب کہ ڈیموکریٹس کو 206 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی پارٹی کو 218 نشستیں درکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی
کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر