Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شردھا قتل کیس کے ملزم کا عدالت میں اعترافی بیان

Now Reading:

شردھا قتل کیس کے ملزم کا عدالت میں اعترافی بیان
شردھا قتل کیس کے ملزم کا عدالت میں اعترافی بیان

شردھا قتل کیس کے ملزم کا عدالت میں اعترافی بیان

نئی دہلی: شردھا قتل کیس کے ملزم  آفتاب پونے والا نے عدالت میں قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا قتل کیس کے ملزم  آفتاب پونے والا کو وڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کی پولیس کسٹڈی میں 4 روز کی توسیع کردی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شردھا قتل کیس کے ملزم  آفتاب پونے والا نے عدالت میں  قتل کا اعتراف  کرلیا ہے جب کہ ملزم پولیس سے تعاون بھی کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو اتوار کو مہرولی  کے جنگلات سے شردھا کی مزید باقیات ملی ہیں، ملنے والی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس تاحال واردات میں استعمال کیے گئے آلات برآمد نہیں کر سکی ہے جب کہ شردھا کے جسم کا کچھ حصہ بھی برآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔

Advertisement

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے وقت استعمال کیے گئے کپڑے بھی برآمد نہیں ہوسکے ہیں جب کہ شردھا کے فون کی تلاش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں  قتل کیا تھا، ملزم نے قتل کے بعد لاش کے 35  ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیے تھے۔

ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر