Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی شہری کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ روپے انعام کا اعلان

Now Reading:

بھارتی شہری کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ روپے انعام کا اعلان
بھارتی شہری کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ روپے انعام کا اعلان

بھارتی شہری کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ روپے انعام کا اعلان

آسٹریلوی پولیس نے بھارتی کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس کو خاتون کے قتل میں ملوث ایک بھارتی شہری کی تلاش ہے جس کا پتہ بتانے والے کو 6 لاکھ 33 ہزار ڈالر یعنی (ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے) انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام راجویندر سنگھ ہے جس کی عمر 38 برس بتائی گئی ہے جب کہ ملزم پر 24 سال کی لڑکی ٹویا کورڈنگلی کے قتل کا الزام ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راجویندر سنگھ کوئینز لینڈ کے ایک اسپتال میں بطور نرس کام کیا کرتے تھے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکی کی لاش وینگٹی کے ساحل سے برآمد ہوئی تھی جو وہاں اپنے پالتو کتے کو چہل قدمی کے لیے لے کر گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس دن لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تو اس وقت راجویندر سنگھ کیرنس سے سڈنی گئے ہوئے تھے اور پھر ایک دن بعد وہ انڈیا فرار ہوگئے۔

Advertisement

ڈپٹی پولیس کمشنر ٹریسی لنفورڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ راجویندر سنگھ بھارت میں موجود ہیں جب کہ انہوں نے بتایا کہ کوئینز لینڈ کے تین پولیس افسر اس وقت بھارت میں موجود ہیں جو بھارتی حکام کے ساتھ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئینز لینڈ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی انعامی رقم ہے جو پولیس کی جانب سے معلومات فراہم کرنے والے کو دی جائے گی جب کہ اس رقم کی منظوری پولیس کے منسٹر نے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہنود و یہود کے گٹھ جوڑ نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا
قطر اور لبنان کے وزرائے اعظم کی مشترکہ پریس کانفرنس؛ ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیر مقدم
اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
عجمان میں نیا ورکنگ شیڈول نافذ، اب کم کام، زیادہ آرام!
بھارتی آبی جارحیت خطےکیلئے خطرہ؛ گنگامعاہدہ معطل کر کے بنگلہ دیش کاپانی روکنےکی تیاری
ایران 12 روزہ جنگ میں اپنے کتنے ایٹمی سائنسدانوں سے محروم ہوا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر