Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوداموں میں رکھی 500 کلو چرس چوہوں نے کھا لی، بھارتی پولیس کا الزام

Now Reading:

گوداموں میں رکھی 500 کلو چرس چوہوں نے کھا لی، بھارتی پولیس کا الزام

بھارتی پولیس   نے چوہوں پر 500 کلو چرس کھانے کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھورا شہر کی پولیس  رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ گوداموں میں رکھی 500 کلو چرس چوہوں نے کھا لی ہے۔

بھارتی شہر متھورا کی پولیس نے عدالت میں ایک رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیر گڑھ اور ہائی ویز پولیس اسٹیشنز کے گوداموں میں رکھی گئی 500 کلو چرس چوہوں نے کھا لی۔

پولیس کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے متھورا کے ایس ایس پی ابھیشک یادیو کو حکم دیا کہ چوہوں کے خطرے سے چھٹکارا حاصل کرکے یہ ثابت کریں کہ چوہے 60 لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کی 581 کلو چرس کھا گئے۔

پولیس کی طرف سے یہ رپورٹ اس وقت جمع کرائی گئی ہے جب گزشتہ سال عدالت نے متھورا پولیس کو ایک مقدمے میں ضبط کی گئی چرس پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

سرکاری وکیل رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ  شیر گڑھ اور ہائی وے پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز نے دعویٰ کیا کہ گوداموں میں رکھی گئی 581 کلو چرس چوہوں نے کھا لی۔

عدالت نے پولیس گودام میں رکھی گئی چرس کو نیلام کرنے کے لیے پانچ نکاتی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

نگران ایس ایس پی متھورا مارتند پی سنگھ کا کہنا ہے کہ  عدالتی احکامات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔  پولیس کے لیے گوداموں میں رکھے گئے مواد کو محفوظ کرنا مشکل ہو گیا ہےکیونکہ وہاں بڑی تعداد میں چوہے موجود ہیں۔

عدالت نے پولیس کو اپنا دعویٰ  ثابت کرنے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت 26 نومبر کو مقرر کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر