Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مختلف شکایات پر ٹوئٹر نے بھارت میں 54 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کردیے

Now Reading:

مختلف شکایات پر ٹوئٹر نے بھارت میں 54 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کردیے

ٹوئٹر نے بچوں کے جنسی استحصال، فحش مواد سمیت دہشت گردی کو فروغ دینے پر بھارت میں 54 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے بچوں کے جنسی استحصال، عریانیت اور دیگر فحش مواد کو فروغ دینے پر 26 اگست سے  25ستمبر کے درمیان بھارت میں 52 ہزار 141 اکاﺅنٹس بند کر دیے ہیں جب کہ دہشت گردی کو فروغ دینے پر 1 ہزار  982 اکاﺅٹس کو بند کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر نے بھارت کے نئے آئی ٹی قانون 2021 کی تعمیل سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے شکایات کے ازالہ نظام کے ذریعے 157 شکایات موصول ہوئیں اور 129 معاملوں میں کارروائی کی گئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں کیس دائر

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ ان 43 شکایات پر کارروائی کی گئی جن میں اکاﺅنٹس کی معطلی کے خلاف اپیل کی گئی تھی لیکن ان میں سے کسی بھی اکاﺅنٹ کی معطلی واپس نہیں لی گئی ہے اور وہ سارے بدستور معطل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا تھا کہ چائلڈ پورنو گرافی کی شکایات پر ٹوئٹرسے موصول ہونے والے جوابات نامکمل ہیں اور کمیشن ان سے مطمئن نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی
کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر