Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم رہا

Now Reading:

بھارت میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم رہا
بھارت میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم رہا

بھارت میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم رہا

دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی میں ملوث افراد کو رہا کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق دس سال قبل دہلی کی ایک 19 سالہ لڑکی کو پڑوسی ریاست ہریانہ کے کھیتوں میں اجتماعی عصمت کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

عدالتی دستاویزات میں لڑکی کا نام انامیکا رکھا گیا تھا کیونکہ قانون کے مطابق متاثرہ لڑکی کا اصل نام ظاہر نہیں جاسکتا جب کہ اس جرم میں تین افراد کو قصوروار قرار دیا تھا۔

مجرمان کو 2014 میں عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس کی توثیق چند ماہ بعد دہلی ہائی کورٹ نے بھی کردی تھی لیکن حیرت انگیز طور پر پیر کو بھارتی سپریم کورٹ نے ان افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہائی کا حکم جاری کرتے بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے خلاف کوئی واضح اور ٹھوس ثبوت نہیں ہیں جب کہ تین ججز پر مشتمل بنچ نے پولیس کی تفتیش کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

Advertisement

اس فیصلے کے بعد متاثرہ لڑکی کے والدین شدید غصے میں ہیں اور انسانی حقوق کے کارکن اور وکلا کو انتہائی دکھ پہنچا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ’ان کی انصاف ملنے کی امید منٹوں میں ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انصاف کے لیے 10 سال انتظار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر بھروسہ تھا اور ہمیں یقین تھا کہ سپریم کورٹ سزائے موت کی توثیق کرے گی اور میری بیٹی کے قاتلوں کو بالآخر پھانسی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا اس عدالتی حکم کے بعد بھارت میں کوئی لڑکی محفوظ نہیں رہے گی اوراس سے مجرموں کو مزید حوصلہ ملے گا۔

واضح رہے کہ اس فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار بھارت میں نفرت انگیزی کو ہوا دینے لگی
فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا
فرانسیسی صدر نے نریندر مودی کو مصافحے کے دوران نظر انداز کر دیا
کسی ملک کوامریکی معیشت کونقصان پہنچانےنہیں دیں گے، ڈونلڈٹرمپ
اسرائیل نے حماس کے یرغمالیوں کی رہائی روکنے کے اعلان پر فوج کو ہائی الرٹ کر دیا
اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر