Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

Now Reading:

ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی، ایک شخص ہلاک
ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

ماسکو کے شاپنگ سینٹر’میگا کھمکی‘ میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے جس میں جھلس کر ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے شاپنگ سینٹر ’میگا کھمکی‘ میں آگ لگ گئی ہے جب کہ شاپنگ سینٹر بری طرح  آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں،141 فائرفائٹرز اور 47 فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

روسی حکام کے مطابق آگ سے جھلس کر ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا ہے جب کہ سات ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے شاپنگ مال کی عمارت تاحال جل رہی ہے۔

روسی حکام کو شبہ ہے کہ بڑے پیمانے پرآگ لگائی گئی ہے، بجھنے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کی جائے گی۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ڈیزائن کی وجہ سے کام میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے جب کہ چھت گرنے کی وجہ سے آگ فوری طور پر ایک بڑے علاقے میں پھیلی۔

ایمرجنسی سروسز ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ عمارت میں مرمت کے کام کے دوران حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کا نتیجہ لگتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک کارکن نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، اس کے بعد ایک دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے آگ کے شعلے پھیل گئے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک بہت بڑی آگ دیکھی گئی ہے جب کہ لوگ جلتی ہوئی عمارت سے بھاگ کر پارکنگ میں جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر