ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹر کے بعد دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا فیصلہ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کےبعد دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال
میٹا کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی آنے والے ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: امریکی گلوکار ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی پر سراپا احتجاج
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی تقریباً 2 سال کے بعد ختم ہو رہی ہے ۔ پابندی ختم ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بحال ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
