دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کی آبادی میں 6 دہائیوں بعد پہلی بار کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی آبادی میں چھ دہائیوں میں پہلی بار گزشتہ سال کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ ایک تاریخی موڑ ہے جس سے چین کی معیشت اور دنیا پر گہرے مضمرات کے ساتھ اس کے شہریوں کی تعداد میں کمی کے ایک طویل عرصے کے آغاز کی توقع ہے۔
چین کے ادارہ شماریات کے مطابق 2022 کے آخر میں آبادی ساڑھے 8 لاکھ افراد کی کمی کے بعد 1.41175 بلین رہ گئی ہے جو چین کے عظیم قحط کے آخری سال 1961 کے بعد پہلی کمی ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا کی آبادی کو 8 ارب تک پہنچانے والی بچی کون ہے؟
چین میں گزشتہ سال شرح پیدائش 6.77 فیصد جبکہ موت کی شرح 7.37 فیصد تھی ۔
چین کی اس ممکنہ آبادی میں کمی نے بھارت کو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنادیا ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے پچھلے سال پیش گوئی بھی کی تھی کہ 2022 میں بھارت کی آبادی 1.412 بلین ہوجائے گی تاہم انہیں بھارت کے چین کو پیچھے چھوڑنے کی توقع نہیں تھی۔
تاہم بھارت میں ہر 10 سال بعد مردم شماری کا عمل انجام دیا جاتا ہے اور اس کی تازہ ترین مردم شماری 2021 میں ہونی تھی جو کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی
واضح رہے کہ گزشتہ برس 15 نومبر کو دنیا کی مجموعی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News