Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان، مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

Now Reading:

جاپان، مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

جاپان کی بحری حدود میں ایک مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ جاپان کے سمندر میں ایک ’جن تیان‘ نامی مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے چینی شہریوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا کی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ جن تیان کے ڈوبنے کے بعد سے امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن تیان نامی اس مال بردار بحری جہاز میں 22 افراد کا عملہ سوار تھا جن میں سے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

Advertisement

جاپان کے ساحلی محافظوں اور فوج، جنوبی کوریا کے ساحلی محافظوں اور نجی بحری جہازوں کے متعدد جہاز اور طیارے گمشدہ افراد کی تلاش میں شامل ہیں۔

جن پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Advertisement

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جن تیان نے جنوبی کوریا کے ساتھ سمندری سرحد کے قریب دور دراز اور غیر آباد ڈانجو جزائر کے مغرب میں 110 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پوزیشن سے اپنی پریشانی کا اشارہ بھیجا تھا۔

جاپانی شہر فوکوکا میں چین کے قونصل جنرل لو گوئجن کے مطابق مرنے والوں میں چھ چینی شہری تھے۔

Advertisement

چین کے قونصل جنرل لو گوئجن نے چینی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہم متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جاپانی حکام نے ابھی تک چینی قونصل جنرل لو گوئجن کی طرف سے دی گئی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن کہا ہے کہ نو افراد لاپتہ ہیں۔ ابھی تک بحری جہاز کے ڈوبنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

میرین ٹریفک کے مطابق ہانگ کانگ کے جھنڈے والا بحری جہاز گزشتہ ماہ ملائیشیا کے پورٹ کلنگ سے روانہ ہوا تھا اسے بدھ کو جنوبی کوریا کے شہر انچیون پہنچنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی
کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر