عرب میڈیا کی رپورٹ کے سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی اپیل پر آج رمضان المبارک کا چاند دیکھا گیا تھا۔
تٖفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے 10مقامات میں چاند دیکھنے کےلیے رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہوا، لیکن سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول نہیں ہوئیں۔
سعودی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ماہرین فلکیات نے بھی آج رات رمضان ک اچاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا،
ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہو گا۔
اس سے قبل رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللّٰہ الخضیری نے بھی کہا تھا کہ بیشتر اسلامی ممالک میں آج چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین سمیت ماہر فلیکیات کے حکام بھی شامل تھے۔
مملکت کی سرکاری پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام مسلمانوں سے منگل کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کو کہا گیا تھا۔
سرکاری پریس ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ آج بروز منگل 29 شعبان 1444 کی مناسبت سے ہے اور اگر آج منگل کی شام کو رمضان کا چاند نظر آتا ہے تو رمضان کا آغاز بدھ سے ہوگا۔ اگر نہیں تو مقدس مہینہ جمعرات سے شروع ہوگا۔
عدالت نے کہا کہ جو کوئی بھی رمضان کا چاند اپنی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے دیکھتا ہے وہ قریبی عدالت کو اپنے مقام پر مطلع کرے اور وہاں اپنی گواہی ریکارڈ کرے یا قریبی مرکز سے رابطہ کرے تاکہ انہیں قریبی عدالت سے رجوع کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
