
کابل میں وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک
کابل میں افغان وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں افغان وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب خودکش حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے چیک پوسٹ پر روکنے کی کوشش میں خود کو اڑا لیا۔
خالد زادران کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News